ئی دہلی(نیوز ڈیسک) بھارتی وزیرمملکت مانیکا گاندھی نے وزرا سے اپیل کی ہے کہ وہ سرکاری دفاتر کی صفائی کے لئے فینائل کی جگہ گائے کے پیشاب سے بنے کیمیکل کا استعمال کریں۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق مانیکا گاندھی نے نے تمام وزرا کو ارسال کردہ خط میں کہا ہے کہ سرکاری دفاتر کی صفائی کے لئے گائے کے پیشاب سے بنے فینائل کا استعمال یقینی بنائیں کیوں کہ دفاترکی صفائی کے لئے استعمال کیا جانے والا فینائل ماحول دوست نہیں جب کہ گائے کے پیشاب سے تیار کردہ فینائل ماحول دوست ہونے کے ساتھ سستا بھی ہے۔ انہوں نے کہا کہ گائے کے پیشاب سے تیار کردہ فینائل مارکیٹ میں باآسانی دستیاب ہے اس لئے تمام وزرا سے اپیل ہے کہ وہسرکاری دفاترمیں گائے کے پیشاب سے بنے فینائل کے استعمال کو ترجیح دیں۔
Jahan Cow ya kisi b cheez ka peshab lag jaye usko acha tarah saaf kia jata hai us jaga ko dhoya jata hai lekin ye ajeeb waqia hai k India mein offices ki safai cow k peshab se ki jaye gi..
0 comments:
Post a Comment