ڈائریکٹر جنرل آئی ایس پی آر ، لیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ نے کہاکہ بھارت نے رات دو بجے بلااشتعال فائرنگ کی جس کے بعد پاکستان کی طرف سے جوابی فائرنگ کی گئی ۔ وہ بھارت کے سرجیکل اسٹرائيکس کے دعوؤں کی سختی سے تردید کرتے ہیں۔ پاکستان اشتعال انگیزی کے بجائے ذمہ داری سے جواب دے رہا ہے۔

جیو نیوز سے خصوصی گفتگو کرتےہوئے لیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ نے بتایا کہ ڈی جی ایم اوز کے رابطے میں یہی بات ہوئی تھی کہ انہیں کچھ موومنٹ دکھائی دی جس پر انہوں نے فائرنگ کی لیکن جب گراؤنڈ پر نظر ڈالی گئی تو ایسی کوئی چیز نظر نہیں آئی۔ بھارتی فائرنگ لائن آف کنٹرول اور سیز فائر کی مکمل خلاف ورزی ہے ۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے بھارت کے سرجیکل اسٹرائیک کے دعوؤں کی تردید کر تے ہوئے کہاکہ یہ سب میڈیا گیمگ کے طور پر کیا جارہا ہے ۔بھارت کی بلااشتعال فائرنگ سے ہمارے دو جوان شہید ہوئے ، ان کی شہادت رائیگاں نہیں جائے گی ۔

جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے لیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ نے کہاکہ اس طرح کے حالات میں آرمی چیف اور وزيراعظم میں رابطہ ہوتاہے ، مشاورت کی جاتی ہے اور اپ ڈيٹ دی جاتی ہے۔ انہوںنےکہا کہ ابھی تک ہماری طرف سے کچھ شروع نہیں کیا گیا ، ادھر سے شروع ہورہاہے اور ہم رسپانس دے رہے ہیں۔

ڈي جی آئی ایس پی آر نےکہاکہ ہمارے فائر کے بعد ادھر سے فائرنگ کا سلسلہ بند ہوا ۔ انہوں نے کہاکہ دہشت گردی کے خلاف دنیا ہمارے تجربے سے سیکھنا چاہ رہی ہے ، اڑی واقعے سے جو سرگرمیاں جڑی ہیں انہیں ایکسپوز کرنے کی ضرورت ہے ، بھارت نے ایل او سی پر دنیا جہان کی ٹیکنالوجی ڈپلائڈ کی ہوئی ہے۔

لیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ نے کہاکہ پاکستان اسی طرح زندہ باد رہے گا ، قوم متحدرہے، مل کر ہر قسم کے چیلنجز سے نمٹ لیں گے ۔


Advertisement

0 comments:

Post a Comment

 
Top