سابق آسٹریلوی فاسٹ بولرمیکس واکر میلبورن میں چل بسے،وہ کینسر کے عارضے میں مبتلا تھے ، ان کی عمر68برس تھی۔
میکس واکر سنہ70کی دہائی میں اس کامیاب آسٹریلین ٹیم کا حصہ تھے جس میں جیف تھامسن اور ڈینس للی جیسے عظیم بالرز اور آئن چیپل اور گریگ چیپل جیسے کپتان تھے ۔
پاکستان کیخلاف ٹیسٹ ڈیبیو کرنے والے میکس واکر نے آسٹریلیا کی جانب سے34 ٹیسٹ اور 17ایک روزہ میچز میں حصہ لیا ،جس میں انہوں نے 138ٹیسٹ اور20 وکٹیں ایک روزہ میچز میں حاصل کیں۔
میکس واکر شروع سے بین الاقوامی کرکٹ کی شکل میں مثبت تبدیلیوں کے زبردست حامی تھے وہ1977سے1979تک کھیلی جانے والی کیری پیکر ورلڈسیریز کا بھی حصہ رہے
0 comments:
Post a Comment